دوستو انٹر نیٹ ایک گلوبل ویلج بن چکا ہے، سیکنڈوں میں آپ کو ہزاروں کلو میٹر دور کی خبر مل جاتی ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویب سائٹ بنتی ہیں، اور لاکھوں کروڑوں کے قریب صارفین ان کو وزٹ کرتے ہیں، کچھ ویب سائٹ تو صرف وزٹ کرنے کے لئے ہوتی ہیں لیکن کچھ ویب سائٹوں کیلئے ہمیں اکاونٹ بنانا پڑتا ہے، جس میں ہمیں اپنی پرسنل انفارمیشن دینی پڑتی ہے ،ایسے ہی ہمارے سینکڑوں کے قریب ان لائن اکاونٹ بن جاتے ہیں
، کچھ سائٹ ہمارے ای میل کو اپنی ایڈورٹائزمنٹ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور کچھ دوسرے مقاصد کے لئے۔۔۔۔۔ جب یوزر ان ان لائن اکاونٹوں سے جان چھڑانا چاہتا ہے تو ویب سائٹ یا تو ایک لمبا سا طریقہ سامنا رکھ دیتی ہے یا پھر ان اکاونٹ کو ختم کرنے کا طریقہ سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا ۔۔۔ان آن لائن اکاونٹوں کو ڈیلیٹ کرنا ایک مصیبت بن جاتا ہے۔۔۔
جس کی سب سے بڑی مثال سکائی اپ کی پروفائل ہے جو کہ ڈیلیٹ کا آپشن ہی نہیں دیتی۔۔
اکاونٹ کلر ڈاٹ کام آپ کی ان مشکل سے حل نکالتی ہے، اکاونٹ کلر ڈاٹ کام سے اپ کسی بھی سائٹ کا اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کا ڈائریکٹ لنک یا طریقہ دیکھ سکتے ہیں، ساتھ ساتھ یہ آپ کو بلیک لسٹ ویب سائٹ اور اعتماد والی سائٹ کا بھی بتاتی رہتی ہے، سائٹ ایک عام یوزر کی پرائیوسی کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔۔
یہا ں کلک کر یں
0 comments:
Post a Comment
thanks for comments
your comments is awaiting approvel